• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

9/11 کے 15 دن بعد افغانستان میں سی آئی اے کی خفیہ پیش قدمی

کراچی (جنگ نیوز)افغانستان میں سی آئی اے کی خفیہ پیش قدمی، جابریکر مشن کا آغاز۔ایم آئی17سے سات رکنی ٹیم لاکھوں ڈالر لے کر پہنچی، شمالی اتحاد منظم، مائیک اسپان ہلاک۔ تفصیلات کے مطابق 9/11حملوں کے محض 15دن بعد سی آئی اے کے پہلے خفیہ افسران سوویت ساختہ ایم آئی-17ہیلی کاپٹر کے ذریعے افغانستان کے پنج شیر پہنچے، جہاں “جابریکر” مشن کے تحت لاکھوں ڈالر نقد کے ساتھ شمالی اتحاد کو منظم کر کے طالبان اور القاعدہ کے خلاف امریکی مہم کی بنیاد رکھی گئی، اسی خفیہ آپریشن، خطرناک فضائی پروازوں، گھڑ سوار کارروائیوں اور قلعہ جہانگیر میں قیدیوں کی بغاوت کے دوران سی آئی اے افسر مائیک اسپان ہلاک ہوئے، جو افغانستان میں پہلی امریکی جنگی ہلاکت قرار پائے، جبکہ یہی ہیلی کاپٹر 300 سے زائد مشنز کے بعد آج سی آئی اے ہیڈکوارٹر میں تاریخی علامت کے طور پر محفوظ ہے۔
اہم خبریں سے مزید