• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

حکومت اور احتجاج کرنیوالے ضد چھوڑ کر بات چیت کریں‘ سعد رفیق

لاہور( این این آئی)پاکستان مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما وسابق وفاقی وزیر خواجہ سعد رفیق نے کہا ہے کہ حکومت اور احتجاج کرنے والے انا اور ضد چھوڑ کر بات چیت کریں، مسائل حل کرنے کی نیت ہو تو راستہ ضرور نکلتا ہے، ریاست مذاکرات کیلئے پہل کرے۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر اپنے پیغام میں خواجہ سعد رفیق نے کہا کہ حکومتیں اور احتجاج کرنے والے اناؤں، ضدوں اور دھڑے بندیوں سے اوپر اٹھیں، آپ میں سے کوئی فاتح نہیں ہوگا کیونکہ سب ہار رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ پہل ہمیشہ ریاست کرتی ہے، پہل کی جائے اور جانی و مالی نقصانات سے بچا جائے۔ ایک دوسرے کی عزت نفس کو تار تار کرنا کم ظرفی ہے، کوئی فخریہ کام نہیں، مہنگائی، بے روزگاری، ناانصافی اور دہشتگردی کی آگ میں جھلسا ہوا پاکستان کراہ رہا ہے، پکار رہا ہے، اس کی پکار سنی جائے۔ انہوںنے کہا کہ عام آدمی پس چکا ہے، اسے مباحثوں، ملاکھڑوں، الزامات، دھینگا مشتی اور خدمات کا ڈھنڈورا پیٹنے سے کوئی دلچسپی نہیں، جینا تقریبا ناممکن ہو چکا ہے۔
اہم خبریں سے مزید