• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

KP کے عوام کو اعتماد میں لیے بغیر امن کا قیام ناممکن، سہیل آفریدی

پشاور (ایجنسیاں، نیوز ڈیسک) وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمد سہیل آفریدی نے کہا ہے کہ کے پی کے عوام کو اعتماد میں لئے بغیر امن کا قیام ناممکن ہے، جو سومنات والی بات پر غصے میں آ گئے انہیں اس وقت غیرت نہیں آئی جب معصوم شہریوں پر گولیاں چلائی گئیں، چار اکتوبر کو ایک بار پھر دما دم مست قلندر ہوگا اور پانچ اکتوبر کو عمران خان کی سالگرہ یومِ فتح کے طور پر منائیں گے۔ان خیالات کا اظہار انہوں اتوار کے روز مالاکنڈ کے مختصر دورہ میں چکدرہ انٹرچینج پر استقبال پر آئے کارکنوں سے خطاب اور سابق وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور کے گھر الامین ہاؤس میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کیا۔ سہیل آفریدی نے کہا کہ پاکستان کے خلاف جو بھی اسلحہ اٹھاتا ہے وہ دہشت گرد ہے۔ سہیل آفریدی کا کہنا تھا کہ اس جنگ میں صرف عوام نہیں بلکہ سکیورٹی فورسز کے جوان بھی اپنی جانوں کے نذرانے پیش کر رہے ہیں۔ وزیراعلیٰ نے بتایا کہ صوبائی حکومت نے قیامِ امن کے لیے پولیس کو 35ارب روپے کے فنڈز فراہم کیے ہیں اور حکومت دہشت گردی کے خاتمے کے لیے پوری طرح سنجیدہ ہے، خیبرپختونخوا کے عوام کو اعتماد میں لیے بغیر امن کا قیام ناممکن ہے۔
اہم خبریں سے مزید