• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

حالات گورنر راج کی آئینی شرائط پر پورے ہیں، فیصل کریم کنڈی

کراچی (ٹی وی رپورٹ) گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی نے کہا ہے کہ حالات گورنر راج کی آئینی شرائط پر پورے اترتے ہیں، پی ٹی آئی لانگ مارچ کی پوزیشن میں نہیں، تاریخیں بدلنا راہ فرار، بیس لاکھ والا دعویٰ کھوکھلا ہے،764 ارب کہاں گئے۔ وہ جیو نیوز کے پروگرام ”جرگہ“میں میزبان سلیم صافی سے گفتگو کررہے تھے۔ پروگرام کے آغاز میں میزبان سلیم صافی نے کہا کہ بلوچستان کے ساتھ خیبر پختونخوا میں بھی امن و امان کی صورتحال تشویشناک ہے۔ 11 سے زائد اضلاع میں حکومتی رٹ نہ ہونے کے برابر ہے، جبکہ شدید دہشت گردی کے باوجود سیاسی بحث زیادہ تر بانی پی ٹی آئی کے گرد گھوم رہی ہے۔سلیم صافی نے کہا کہ اصل مسائل پر حکمرانوں اور مخالفین کی توجہ ناکافی ہے۔ پروگرام میں پی ٹی آئی کے حالیہ اقدامات کی آئینی حیثیت اور خیبر پختونخوا میں گورنر راج سے متعلق اطلاعات کا جائزہ لیا جائے گا۔ ۔ گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی نے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وفاقی حکومت تحمل کا مظاہرہ کر رہی ہے، تاہم صوبے کے موجودہ حالات گورنر راج کے نفاذ سے متعلق آئینی شرائط پر پورا اترتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی لانگ مارچ کرنے کی پوزیشن میں نہیں اور تاریخیں تبدیل کرکے راہِ فرار اختیار کی جا رہی ہے۔ 20 لاکھ افراد کو اسلام آباد لانے کے دعوے کے باوجود اس سطح کی موبلائزیشن نظر نہیں آئی، جبکہ بعض افراد نے خود ساختہ گرفتاریاں بھی دیں۔
اہم خبریں سے مزید