• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

غزہ میں 6 کروڑ 10 لاکھ ٹن ملبہ، 10 ہزار لاشیں دبے ہونے کا خدشہ

کراچی (نیوز ڈیسک) غزہ میں 6 کروڑ 10 لاکھ ٹن ملبہ، 10ہزار لاشیں دبے ہونے کا خدشہ، ملبہ ہٹانے کا کام 7 سے 10 سال تک جاری رہنے کا امکان، اقوام متحدہ کا کہنا ہے علاقہ صاف کرنے پر اربوں ڈالر خرچ ہوں گے، دو سال میں صرف 9لاکھ 7 ہزار ٹن ملبہ ہٹایا جا سکا، تباہ عمارتوں کے نیچے انسانی باقیات اور بارودی مواد بڑا خطرہ ہے۔ گارڈین کے مطابق غزہ میں اسرائیلی بمباری سے تباہ ہونے والی عمارتوں اور سڑکوں کا ملبہ ہٹانے کا کام انتہائی مشکل اور خطرناک مرحلے میں داخل ہوگیا ہے، اقوام متحدہ کا لہنا ہے غزہ میں تقریباً 6 کروڑ 10 لاکھ ٹن ملبہ موجود ہے جسے مکمل طور پر صاف کرنے میں 7 سے 10 سال لگ سکتے ہیں، جبکہ 8 ہزار سے 10 ہزار انسانی لاشیں اب بھی ملبے تلے دبی ہونے کا خدشہ ہے۔ گزشتہ دو برس سے جاری کوششوں میں اب تک تقریباً 9 لاکھ 7 ہزار ٹن ملبہ ہٹایا گیا اور 3 لاکھ ٹن سے زیادہ ملبہ ری سائیکل کیا گیا، جو مجموعی ملبے کا صرف تقریباً ڈیڑھ فیصد ہے۔ اقوام متحدہ کے ادارے یو این ڈی پی نے غزہ میں ملبہ توڑنے کے 5 مراکز قائم کیے ہیں جہاں کنکریٹ کو دوبارہ سڑکوں کی مرمت اور خیموں کے نیچے استعمال کیا جا رہا ہے۔ تاہم بھاری مشینری کی شدید کمی، اسپئیر پارٹس کی قلت، بارودی مواد، ایسبیسٹوس اور غیر مستحکم عمارتیں صفائی کے عمل کو مزید خطرناک بنا رہی ہیں۔
اہم خبریں سے مزید