• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وفاقی حکومت کی جانب سے گندم کی مزید خریداری کیلئے اقدامات جاری

اسلام آ باد ( رانا غلام قادر )وفاقی حکومت کی جانب سےگندم کی مزید خریداری کے لیے اقدامات جاری ہیں۔ٹریڈنگ کارپوریشن آف پاکستان ایک لاکھ پچاسی ہزار میٹرک ٹن گندم کی خریداری کے لیے بین الاقوامی ٹینڈر آج کھولے گا،ٹینڈر کے تحت موصول بولیوں کے بعد گندم کی خریداری سے متعلق فیصلہ وفاقی حکومت کرے گی، اس سے پہلےٹی سی پی نےساڑھے سات لاکھ میٹرک ٹن گندم کی خریداری کے لیے جاری ٹینڈر سولہ ستمبر کو کھولا تھا۔ ٹریڈنگ کارپوریشن آف پاکستان نے ایک لاکھ 85 ہزار میٹرک ٹن گندم کی خریداری کےلیےجو ٹینڈر جاری کیا اس کے تحت موصول بولیاں کل کھولی جائیں گی، ٹینڈر دستاویزات کےمطابق 60ہزارمیٹرک ٹن سےکم موصول بولیوں کومنظورنہیں کیاجائےگا۔

اہم خبریں سے مزید