• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جاپان نے کھلاڑیوں کی رہائش کا انداز ہی بدل دیا، کروز شپ ایتھلیٹس ولیج بن گیا

ناگویا( نصر اقبال، نمائندہ خصوصی)جاپان نے کھلاڑیوں کی رہائش کا انداز ہی بدل دیا،کروز شپ ایتھلیٹس ولیج بن گیا،11 منزلہ کوسٹا سرینا میں ہوٹل جیسے کمرے، سوئمنگ پولز، ڈائننگ ہال اور سمندر کا نظارہ،اولمپک کونسل ایشیا کے حکام نے مستقل تعمیرات پر بھاری اخراجات سے گریز کی حمایت کردی۔جدید جاپان نے کھیل کے شعبے میں نئی جد ت متعارف کرانے میں مثال قائم کر دی، 2020 کے طوکیو اولمپکس میں کرونا کے باعث تماشائیوں کی اسٹیڈیمز میں عدم موجودگی میں ربوٹ سے کھلاڑیوں کو داد دلوائی گئی ان کی حوصلہ افزائی کی گئی، اور اب ایشین گیمز میں میزبان جاپان نے اولمپکس کھیلوں میں پہلی مرتبہ ایتھلیٹس ولیج قائم نہیں کیا، کھلاڑیوں کے لئے ہوٹل کے کمروں اور لکڑی کے عارضی کنٹینرز میں رہائش کا انتظام کرنے کو ترجیح دی مگر سب سے حیران کن رہائش گاہ کے لئےکروز شپ بڑے تفریحی بحری جہاز کا ستعمال ہےجس نے کھیلوں کی عالمی اور ایشیائی تنظیموں کے علاوہ کھلاڑیوں کو بھی ورطہ حیرت میں ڈال دیا،گیمز میں کھلاڑیوں کی رہائش کے لئے متعارف کر ائے جانے والے اٹلی کےبحری جہاز کرسٹا سرینا میں میڈیا کو داخل ہونے کی اجازت نہیں، تاہم جنگ نے اپنے ذرائع سے جہاز کے اندروانی مناظر حاصل کر لئے،11 منزلہ اس جہاز میں چار ہزار کے قریب افراد رہائش پذیر ہیں۔ جہاز میں چھ سوئمنگ پول ہیں۔ اس میں ڈائننگ ہال اتنا بڑا ہے کہ آپ چلتے چلے جائیں لیکن دوسرا سرا نظر نہیں آتا۔ اسی کے ساتھ میوزک پوائنٹ بھی موجود ہیں۔ کمرے ایسے جیسے کسی عالی شان ہوٹل کے بھی نہیں ہوں گے، آرام دہ بستر پر کمرے سے سمندر کا نظارہ بھی کیا جاسکتا ہے ۔اولمپک کونسل آف ایشیا کے ایتھلیٹس کمیشن کے ڈپٹی چیئرمین طیب اکرام نے کہا کہ یہ نیا انداز اچھا ہے، اولمپکس ویلیج سفید ہاتھی ثابت ہوتے تھے، اولمپک کونسل آف ایشیا کے ڈائریکٹر جنرل حسین المسلم نے کہا کہ ٹیک بال، مکسڈ مارشل آرٹس اور پیڈل جیسے نئے کھیل شامل ہونے سے کھلاڑیوں اور آفیشلز کی تعداد بڑھنے سے رہائش کا مسئلہ پیداہوا جس کی وجہ سے رہائش کا انداز بدلا گیا۔

اہم خبریں سے مزید