• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

آج صوبے کے نعرے پنجاب کی خواہش پر لگ رہے ہیں، آفاق احمد

کراچی (اسٹاف رپورٹر) مہاجر قومی موومنٹ (پاکستان) کے چیئرمین آفاق احمد نے کہا ہے کہ آج صوبے کے نعرے پنجاب کی خواہش پر لگ رہے ہیں،جنوبی سندھ صوبے کیلئے ماضی میں دستخطی مہم چلائی، اب ملکی حالات میں پاکستان کو ترجیح دینا ہوگی۔ فیصل ٹاؤن میں خواتین کے جلسے سے خطاب کرتے ہوئے آفاق احمد نے مزید کہا کہ آج پورے ملک میں کہیں صوبے کے نعرے نہیں لگ رہے، صرف سندھ میں صوبے کے نعرے لگ رہے ہیں، ہمیں کہا جاتا ہے کہ کراچی کے لوگوں کے ساتھ بہت زیادتی ہورہی ہے، سندھ میں صوبہ بن جائیگا تو کراچی کے مسائل حل ہوجائینگے۔ میری کسی بات کا مطلب ہر گز یہ نہیں نکال چاہیے کہ میں صوبے کے خلاف ہوں،صوبے کے حق میں ہم نے اس وقت صوبے کی تحریک چلائی تھی جب کسی کی جرات نہیں تھی کہ کو ئی کوئی صوبے کی بات بھی کرسکے، ہم نے جنوبی سندھ صوبے کے حق میں دستخطی مہم چلائی تھی، جس میں شاعر بھی، کھلاڑی بھی پروفیسر بھی اساتذہ بھی مائیں بھی بہنیں بھی دستخطی مہم میں شامل تھی لیکن آج جو پاکستان کے حالات ہیں ہم یہ سمجھتے ہیں کہ آپ کی ترجیح یہ ہونا چاہیے پاکستان اہم ہے، آج صوبے کے نعرے لگ کس طرف سے رہے ہیں یہ صرف پنجاب کی خواہش پر ہورہا ہے، ہم صوبہ ضرور بنائیں گے لیکن اپنی خواہش اور ضرریات کے مطابق بنائیں گے۔ آفاق احمد نے کہا کہ آج عمران خان دونوں جماعتوں سے زیادہ طاقتور ہے، پیپلز پارٹی اور نواز شریف کو عمران خان کے توڑ پرزندہ رکھا ہے۔
اہم خبریں سے مزید