• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

منگھوپیر میں نوجوان کے قاتلوں کی گرفتاری، 20 روز سے جاری احتجاجی دھرنا ختم

کراچی (اسٹاف رپورٹر) منگھوپیر میں نوجوان روشم حسین کے قاتلوں کی گرفتاری کے بعد 20 روز سے جاری احتجاجی دھرنا اتوار کو ختم کردیا گیا۔تفصیلات کے مطابق منگھوپیر تھانہ کی حدود مہران سٹی میں 7اور 8 ستمبر کی درمیانی شب مسلح ملزمان کی جانب سےروئیداد حسین کے گھر میں گھس کر ڈکیتی کی واردات کے دوران 17سالہ نوجوان روشام حسین کے قتل کے خلاف اہل خانہ کی جانب سے منگھوپیر پولیس اسٹیشن کے باہر قاتلوں کی گرفتاری کیلئے دھرنا دیا جارہا تھا اور قاتلوں کی گرفتاری تک مقتول روشام کی میت کو نہ دفنانے کا اعلان کیا گیا تھا، مظاہرین نے ملزمان کی گرفتاری کے بعد اتوار کواحتجاجی دھرنا ختم کردیا اور مقتول روشام حسین کو مقامی قبرستان میں سپر د خاک کردیا گیا۔
اہم خبریں سے مزید