کراچی(اسٹاف رپورٹر) رینجرز اور ضلع ویسٹ پولیس نے سرجانی سے مبینہ طور پر بین الصوبائی گروہ سے تعلق رکھنے والے 5 انسانی اسمگلروں عبدالعزیز بروہی، محمد بخش دشتی، علی حسن بروہی، ندیم بروہی اور جمیل بروہی کو گرفتار کرکے اسلحہ و منشیات، غیرقانونی انسانی اسمگلنگ کے لئے استعمال ہونے والی لوڈر گاڑی بھی برآمد کر لی گئی ،ترجمان رینجرز کے مطابق ملزمان غیر قانونی افغانی باشندوں یار محمد اور رسول خان کو کراچی منتقل کر رہے تھے ، ملزمان غیر قانونی اافغان باشندوں کو حب سٹی اور بعد ازاں کراچی کے مختلف علاقوں میں پہنچانے کے لیے بھاری رقوم لینے، غیر قانونی نقل وحمل اور منشیات کے کاروبار میں بھی ملوث ہیں ، ملزمان افغان باشندوں کو حب میں واقع مختلف ہوٹلز اور گھروں میں عارضی رھائش فراہم،گائیڈز کا استعمال اور گرفتاری سے بچنے کے لئے منگھو پیر، بند مراد، سرجانی اور ناردرن بائی پاس اور ملحقہ کچے راستوں کا استعمال کرتے تھے، ملزمان نے انکشاف کیا ہے کہ وہ ایک فیملی کے عوض تقریباً 2 لاکھ روپے تک رقم وصول، غیر قانونی افغان باشندوں کی کراچی منتقلی کے لئے چھوٹی گاڑیوں کے علاوہ موٹر سائیکلوں کا استعمال بھی کرتے تھے ، گزشتہ ایک ماہ کے دوران ملزمان نے تقریبا 230 غیرقانونی افغان باشندوں کو کراچی کے مختلف علاقوں میں منتقل کیا ، دریں اثنا ایک گروہ حالیہ دہشت گردی کے حملوں میں ملوث ملزمان کی بلوچستان سے کراچی نقل وحمل میں ملوث تھا۔