• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پیپلز پارٹی نے قربانیوں کی لازوال تاریخ رقم کی، امتیاز شیخ

کراچی (اسٹاف رپورٹر) پاکستان پیپلز پارٹی کے زیر اہتمام 18 اکتوبر سانحہ کارساز کے شہداء کو خراجِ عقیدت پیش کرنے کے لیے شکارپور ہاؤس میں تقریب منعقد کی گئی، جس کا اہتمام رکن سندھ اسمبلی امتیاز احمد شیخ اور پاکستان پیپلز پارٹی لاڑکانہ ڈویژن کے انفارمیشن سیکریٹری فراز احمد شیخ کی جانب سے کیا گیا ،تقریب میں شہداء کے ایصالِ ثواب کے لیے قرآن خوانی کی گئی اور خیرات کا اہتمام کیا گیا، جبکہ سانحہ کارساز کے شہداء کی جمہوریت کے لیے دی گئی قربانیوں کو خراجِ عقیدت پیش کیا گیا، تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ایم پی اے امتیاز احمد شیخ نے کہا کہ سانحہ کارساز جمہوری جدوجہد، استقامت اور فسطائیت کے خلاف سیاسی مزاحمت کا ایک ناقابلِ فراموش باب ہے پاکستان پیپلز پارٹی کی قیادت سے لے کر کارکنوں تک، جمہوریت کے لیے قربانیوں کی ایک لازوال تاریخ رقم کی گئی ہے، شہداء کی قربانیاں پاکستان میں جمہوریت کی بحالی کی جدوجہد کا اہم حصہ ہیں، انہوں نے کہا کہ سندھ میں بلدیاتی نظام موجود ، انتظامی معاملات کے لیے موجودہ ڈھانچے کو مؤثر بنانا ضروری ہے، سندھ میں نئے انتظامی یونٹس سے متعلق غیر ضروری باتیں کی جا رہی ہیں اور بعض عناصر ملک میں انتشار پھیلانا چاہتے ہیں، خیبرپختونخوا میں گورنر راج کے حق میں نہیں تھے کیونکہ جمہوریت میں گورنر راج کوئی پسندیدہ عمل نہیں۔

شہر قائد/ شہر کی آواز سے مزید