• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جیالوں نے شہید بے نظیرکی رہبری میں آمریتوں کا مقابلہ کیا، ناصر شاہ

کراچی (اسٹاف رپورٹر )وزیر بلدیات ناصر حسین شاہ نے کہا ہے کہ جیالوں نے شہید بے نظیرکی رہبری میں  آمریتوں کا ڈٹ کر مقابلہ کیا،ننثار  کھوڑو ،وقار مہدی ،جاوید ناگوری نے  کہا کہ جمہوریت پیپلز پارٹی کے قائدین اور کارکنوں کی قُربانیوں کی مرہون منت ہے ، شہدائے سانحۂ کارساز 2007  کی برسی کے موقع پر پاکستان پیپلز پارٹی ضلع جنوبی کے تحت قُرآن خوانی و تعزیتی اجتماع کا اہتمام دنر روڈ پر واقع خالق دینا ہال میں کیا گیا تقریب سے مہمان خصوصی صدر پاکستان پیپلز پارٹی سندھ نثار احمد کھوڑو  ،جنرل سیکریٹری پاکستان پیپلز پارٹی سندھ سینیٹر وقار مہدی ، ڈپٹی جنرل سیکریٹری پی پی پی سندھ و وزیر بلدیات سندھ سید ناصر حُسین شاہ صدر پی پی پی ضلع جنوبی جاوید ناگوری نے خطاب کیا کارکنان و شہداء کے لواحقین سے خطاب کرتے ہوئے صدر پی پی پی سندھ نثار احمد کھوڑو نے کہا کہ آج دو دہائیوں بعد بھی ہم اپنی قائد شہید محترمہ بے نظیر بھٹو سمیت اپنے شہداء کو نہیں بھولے ہمیں یہ معلوم ہے کہ جو پاکستان کے عوام پر حملہ کرتا ہے، وہ پاکستان پیپلز پارٹی پر حملہ کرتا ہے۔سینیٹر وقار مہدی نے کہا کہ شہید محترمہ بے نظیر بھٹو کی پاکستان آمد کے موقع پر کراچی میں لاکھوں لوگوں کا جم غفیر آمر وقت کو یہ پیغام دے رہا تھا کہ عوام ہی طاقت کا سرچشمہ ہیں ، وزیر بلدیات سندھ سید ناصر حُسین شاہ نے  کہا کہ  شہید محترمہ بے نظیر بھٹو صرف پاکستان بلکہ بین الاقوامی لیڈر تھیں۔

شہر قائد/ شہر کی آواز سے مزید