واشنگٹن (عظیم ایم میاں) اگلے چند روز میں اسرائیلُ کے عام انتخابات میں نیتن یاہو کی انتخابی مشکلات کو کم کرنے کےلئےامریکی صدر ٹرمپ نے کھل کر نیتن یاہو کی حمایت کا اعلان کرتے ہوئے اسرائیلی ووٹرز کو آگاہ کیا ہے کہ نیتن یاہو ایک مضبوط، با اعتماد اور جراتمند لیڈر ہیں ان کے بغیر مجھے ( ٹرمپ) ایران کا کامُ تمام (Job )کرنے میں مشکل ہوگی نیتن یاہو کی جگہ تبدیلی ایکُ برا فیصلہ ہوگا صدر ٹرمپ کی نیتن یاہو کی اس قدر کھلی حمایت پر شکریہ ادا کرتے ہوئے اسرائیلی وزیر اعظمُ نیتن یاہو نے کہا ہے کہ ہم ملکر ایران کا “جاب” مکمل کریں گے۔