• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ریاض حملوں میں 1 طیارہ مکمل تباہ، 5 شدید متاثر، 104 ارب روپے کا نقصان

کراچی (افضل ندیم ڈوگر) ریاض کے شاہ خالد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر ہونے والے متعدد حملوں سے انفراسٹرکچر کے علاوہ 6کمرشل طیاروں کو نقصان پہنچا ہے۔ جن میں سے ایک مکمل تباہ ہوگیا طیاروں کے مجموعی بیمہ شدہ مالیت تقریباً 375 ملین ڈالر (103.81 پاکستانی روپے) بتائی گئی ہے۔ ان طیاروں میں سعودی ایئرلائنز کا ایئربس اے 320 طیارہ 8 اکتوبر کو ٹرمینل 4 میزائل یا دفاعی نظام کے شیل لگنے شدید آگ مکمل طور پر تباہ ہوگیا۔ خوش قسمتی سے اس وقت طیارے میں مسافر موجود نہیں تھے۔ اس کے ساتھ ہی پارک دوسرا بالکل نیا ایئربس اے 321 نیو طیارہ جو اپریل 2026 میں سعودیہ ایئر نے خریدا تھا حملے کی زد میں آ کر شدید متاثر ہوا۔

اہم خبریں سے مزید