• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بلال مقصود نے لاک ڈاؤن پر گانا گا کر مداحوں کے دل جیت لیے

بلال مقصود نے ایک بار پھر مداحوں کے دل جیت لیے


دُنیا بھر کی طرح پاکستان میں جاری لاک ڈاؤن کے پیش نظر ازخود تنہائی اختیار کیے اسٹرنگز بینڈ کے رکن اور نامور کمپوزر و گلوکار بلال مقصود نے تصویر اور ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اپنے مداحوں کے لیے ’لاک ڈاؤن‘ پر گانا گا کر اُن کے دِل جیت لیے۔


بلال مقصود جو کہ لاک ڈاؤن کے دوران سوشل میڈیا پر اپنی منفرد سرگرمیوں سے اپنے مداحوں کو خوش کرتے نظر آتے ہیں حال ہی میں اُنہوں نے انسٹاگرام پر اپنی ایک ویڈیو جاری کی جس میں گلوکار’لاک ڈاؤن‘ پر گانا گاتے دِکھائی دے رہے ہیں۔

ہاتھ میں گیٹار تھامے بلال مقصود نے گانا کچھ اِس طرح گایا:

لاک ڈاؤن ہے، دروازہ ہے بند
آئیڈیا سُن لے سجن
چُھپکے سے خوابوں میں آجانا
سوشل دُوری ضروری ہے
کیسی یہ مجبوری ہے
چُھپکے سے خوابوں میں آجانا

صرف چند سطروں پر مشتمل بلال مقصود کے اِس منفرد گانے’لاک ڈاؤن‘ کو اُن کے مداحوں کی جانب سے خوب پذیرائی حاصل ہورہی ہے۔


یہ گانا سُننے کے بعد مداحوں نے گلوکار سے اپنا نیا ایلبم جاری کرنے کی خواہش ظاہر کردی۔


یاد رہے کہ اِس سے قبل بلال مقصود نے گانا ’تھوڑا تھک سا گیا ہوں‘ گایا تھا اور اُن کے اس گانے کو ناصرف مداحوں نے پسند کیا تھا بلکہ اُن کے گانے نے نامور گلوکار علی ظفر کو بھی بہت متاثرکیا تھا، جس کے بعد علی ظفر نے بلال مقصود کی اجازت سے اُن کا گانا اپنے انداز میں پیش کیا تھا۔


تازہ ترین