• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

فوج کے حلف کی بات کرنیوالے نواز شریف اپنا حلف بھی یاد کرلیں، فواد چودھری


وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی فواد چودھری کا کہنا ہے کہ نواز شریف چاہتے ہیں کہ کارکنان ان کی تحریک کے لیے باہر نکلیں۔ فوج کے حلف کی بات کرنیوالے نواز شریف کبھی اپنا حلف بھی یاد کرلیں۔

فواد چودھری نے ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آج ان لوگوں کو بھی غلطی کا اندازہ ہوگیا ہوگا جنہوں نے نواز شریف کو باہر بھجوایا۔

انہوں نے کہا کہ نواز شریف آج کل ملکہ جذبات بنے ہوئے ہیں، جبکہ انقلاب کی جو قسم نواز شریف لاناچاہتے ہیں، ایساانقلاب دنیا نے دیکھا ہی نہیں ہے، وہ چاہتے ہیں کارکنان ان کی تحریک کے لیے باہر نکلیں۔

وفاقی وزیر نے کہا کہ نوازشریف نے ہمارا آدھا گھنٹہ ضائع کیا، نوازشریف نے اتنا بڑا مذاق کیا کہ ہم نے ڈالر کو 100 روپے کے اندر رکھا، انہوں نے یہ نہیں بتایا کہ 33 ارب روپے اس کے لیے خرچ ہوئے۔

وفاقی وزیر نے کہا کہ عمران خان نے حکومت سنبھالی تودو ہفتے کے بھی ریزرو نہیں تھے۔

فواد چودھری نے کہا کہ آج نواز شریف کہہ رہےہیں عمران خان نے کہاں سے جائیداد بنائیں، عمران خان نے کیری پیکر سیریز تک کی دستاویزات عدالت کو دیں۔


انہوں نے کہا کہ نوازشریف پاکستانی قوم کے ساتھ مذاق کررہے ہیں اور بلیک میل کررہے ہیں، نواز شریف چاہتے ہیں ان کے ساتھ مفاہمت کی جائے اور کیس ختم کیےجائیں۔

فواد چودھری نے کہا کہ جلد نوازشریف کو واپس لایا جائے گا پھر انہیں عدالت میں یہ تقریر کرنی چاہیے۔

وفاقی وزیر نے کہا کہ ان لوگوں کو غلطی کا اندازہ ہوگیا ہوگا جنہوں نے نواز شریف کو باہر بھجوایا۔

انہوں نے کہا کہ وزارت سائنس وٹیکنالوجی اور لاہورقلندرز کے درمیان ایم او یو پر دستخط ہوگئے ہیں، اسپورٹس میں ٹیکنالوجی لارہے ہیں۔

تازہ ترین