• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نواز شریف کی اپیلوں پر گزشتہ سماعت کا تحریری حکم نامہ جاری


اسلام آباد ہائی کورٹ نے العزیزیہ اسٹیل ملز اور ایون فیلڈ اپارٹمنٹ ریفرنس میں سزا کے خلاف اپیلوں پر سماعت کے دوران عدالتی احکامات پر سرنڈر نہ کرنے پر نواز شریف کو اشتہاری قرار دینے کی کارروائی کا آغاز کردیا ہے۔

وارنٹس کی تعمیل کرانے کے پراسیس میں شریک دفتر خارجہ کے افسر اور پاکستانی ہائی کمیشن کے قونصلر اتاشی کے 7 اکتوبر کو بیانات ریکارڈ کیے جائیں گے۔

اسلام آباد ہائی کورٹ نے احتساب عدالت کی جانب سے نواز شریف کو سنائی گئی سزا کے خلاف اپیلوں پر سماعت کا تحریری حکم نامہ جاری کر دیا۔

جس کے مطابق ایڈیشنل اٹارنی جنرل نے بتایا کہ نواز شریف کے وارنٹس کی تعمیل کی کوشش میں کامیابی نہیں ہوئی، ان حالات میں نواز شریف کو اشتہاری قرار دینے کی کارروائی کا آغاز کر رہے ہیں۔


دفتر خارجہ کے ڈائریکٹر محمد مبشر خان، برطانیہ میں پاکستانی ہائی کمیشن کے قونصلر اتاشی عبدالحنان کا بیان اشتہاری قرار دینے کی کارروائی کا حصہ ہوگا۔

پاکستانی ہائی کمیشن لندن کو ویڈیو لنک کے ذریعے بیان ریکارڈ کرنے کے لیے اس آرڈر سے آگاہ کیا جائے، وارنٹس کی تعمیل کے لئے جانے والے افسران کے بیانات سات اکتوبر کو ریکارڈ ہوں گے۔

ایڈیشنل اٹارنی جنرل نے بتایا کہ رائل میل کے ذریعے وارنٹس بھیجے گئے، رائل میل کی مصدقہ آن لائن رسید آئندہ سماعت پر جمع کرائی جائے۔

تازہ ترین