• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

چوہدری برادران کی درخواستیں، DG نیب لاہور طلب


مسلم لیگ ق کے سربراہان چوہدری برادران (چوہدری شجاعت و چوہدری پرویز الٰہی) کی چیئرمین نیب کے اختیارات اور نیب انکوائریز کے خلاف درخواستوں پر لاہور ہائی کورٹ نے 26 نومبر کو ڈی جی نیب لاہور سلیم شہزاد کو طلب کر لیا۔

لاہور ہائی کورٹ کے جسٹس صداقت علی خان کی سربراہی میں 2 رکنی بینچ نے چوہدری برادران کی درخواستوں پر سماعت کی۔

جسٹس صداقت علی خان نے استفسار کیا کہ ڈی جی نیب لاہور عدالت کو بتائیں کہ 20 سال سے کیوں انکوائری پینڈنگ ہیں۔

قومی احتساب بیورو (نیب) کے وکیل نے عدالت میں بیان دیا کہ نیب نے چوہدری پرویز الٰہی کے خلاف غیر قانونی بھرتیوں کی تحقیقات بند کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

نیب کے وکیل نے کہا کہ چوہدری برادران کے خلاف آمدن سے زائد اثاثوں کی انویسٹی گیشن حتمی مراحل میں ہے۔


عدالت نے استفسار کیا کہ درخواست گزاروں کے خلاف کب سے انکوائریز زیرِ التواء ہیں؟

نیب کے وکیل نے عدالت کو بتایا کہ 20 سال سے چوہدری برادران کے خلاف کیسز چل رہے ہیں۔

تازہ ترین