• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن


افغانستان کا دارالحکومت کابل مسلسل دھماکوں اور دہشت گرد حملوں کی زد میں ہے۔

کابل میں آج نصب بارودی مواد کے 2 دھماکے کیئے گئے، جن کے نتیجے میں 4 افراد زخمی ہو گئے۔

افغان حکام کے مطابق پولیس ڈسٹرکٹ 11 میں ہونے والے پہلے دھماکے میں ایک ٹیکسی کو نشانہ بنایا گیا جس میں 4 افراد زخمی ہوئے۔

افغان حکام کا کہنا ہے کہ پولیس ڈسٹرکٹ 10 میں ہونے والے دوسرے دھماکے میں افغان فوج کی گاڑی کو نشانہ بنایا گیا تاہم اس دھماکے سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔


افغان حکام کا یہ بھی کہنا ہے کہ دونوں دھماکوں کی ذمے داری کسی گروپ نے ابھی تک قبول نہیں کی ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز افغان دارالحکومت کابل میں مختلف علاقوں میں 23 راکٹ فائر کیئے گئے تھے جبکہ 2 دھماکے بھی ہوئے تھے۔

ان راکٹ حملوں اور دھماکوں کے نتیجے میں 8 افراد ہلاک اور 31 زخمی ہوئے تھے۔

تازہ ترین