بلوچستان میں کورونا وائرس کے پھیلاؤ کی شرح میں اضافہ ہوا ہے، گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران صوبے میں کورونا کے پھیلاؤ کی شرح 4 اعشاریہ 6 فیصد ریکارڈ کی گئی۔
گزشتہ روز صوبے میں کورونا وائرس کے پھیلاؤ کی شرح 1 اعشاریہ 8 فیصد تھی جبکہ کوئٹہ میں کورونا کے پھیلاؤ کی شرح 0 اعشاریہ 6 فیصد سے بڑھ کر 2 اعشاریہ 8 فیصد ہو گئی۔
بلوچستان میں انسدادِ کورونا کی ویکسین کرانے والوں کی تعداد ساڑے 10 لاکھ سے تجاوز کر گئی۔
محکمۂ صحت بلوچستان کی جاری کی گئی رپورٹ کے مطابق ہفتے کو صوبے کے 9 اضلاع میں 709 افراد کے کورونا وائرس کے ٹیسٹ کیئے گئے۔
صوبے میں کیئے گئے کورونا ٹیسٹ کے نتیجے میں 33 مثبت کیسز سامنے آئے، سب سے زیادہ 13 کیسز ضلع کوئٹہ سے سامنے آئے ہیں، جبکہ ضلع کیچ سے 9 اور ضلع مستونگ سے 4 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔
محکمۂ صحت کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ضلع کوئٹہ میں کورونا وائرس کے 465 ٹیسٹ کیئے گئے۔
بلوچستان میں کورونا وائرس سے جاں بحق افراد کی تعداد 340 ہو چکی ہے۔
گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران صوبے کے 24 اضلاع میں کورونا وائرس کا کوئی ٹیسٹ نہیں ہوا۔