اسلام آ باد ( رانا غلام قادر) حکومت نے بجلی کمپنیوں کی نجکاری پر احتجاج سے بچنے کا پلان تیار کرلیا،وفاقی حکومت نےتمام سرکاری بجلی تقسیم کارکمپنیوں،نیشنل ٹرانسمیشن اینڈ ڈسپیچ کمپنی اور سرکاری بجلی پیداواری کمپنیوں کےملازمین اوریونینز پرلازمی سروس ایکٹ نافذ کردیا،لازمی سروس ایکٹ کے تحت مظاہروں،احتجاج اورہڑتال پرپابندی ہوگی ،حکومتی ذرائع کےمطابق وفاقی حکومت نے 6 ماہ کیلئے ڈسکوز،این ٹی ڈی سی اور جنکوزپرلازمی سروس ایکٹ نافذکردیا،ذرائع کا کہنا ہے کہ پاور ڈویژن اور وزارت داخلہ کی سفارش پر وفاقی کابینہ سے فیصلے کی منظوری لی گئی،لازمی سروس ایکٹ کے تحت مظاہروں، احتجاج اور ہڑتال پر پابندی ہوگی،ذرائع کے مطابق ڈسکوز،این ٹی ڈی سی اور جنکوز یونین کی سرگرمیوں پربھی پابندی عائد ہوگی، ذرائع کے مطابق ڈسکوز،این ٹی ڈی سی اورجنکوز کی یونینز اور ملازمین کے ممکنہ احتجاج کے خدشے کے پیش نظر فیصلہ کیا گیا ،لازمی سروس ایکٹ کی خلاف ورزی کرنے والوں کیخلاف کارروائی ہوگی،وفاقی حکومت نے تمام 11میں سے 9سرکاری بجلی تقسیم کارکمپنیوں اور 4سرکاری بجلی پیداواری کمپنیوں کی نجکاری کرنے کی منظوری دے رکھی ہے،پہلے مرحلے میں 3سرکاری بجلی تقسیم کارکمپنیوں اسلام آباد(آئیسکو)، فیصل آباد (فیسکو) اور گوجرانوالہ الیکٹرک پاور کمپنی (گیپکو)کی نجکاری کا فیصلہ کیا گیا ہے۔