اسلام آباد (صباح نیوز) نائب وزیر اعظم سینیٹر اسحاق ڈار اور وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو سے ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو کرنے آئے تو صحافی نے سوال کیا کہ عوامی مفاد اور مہنگائی کے خاتمے کے لئے بھی کبھی رات کو جاگے ہیں، اس پر نائب وزیر اعظم نے جواب دیا کہ آپ کے خیال میں مہنگائی سنگل ڈیجٹ میں ویسے ہی آگئی ہے۔