• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ادبی تنظیم روح غزل کے زیراہتمام شاعرہ نرگس نور کی کتاب کی تقریب رونمائی

ملتان ( سٹاف رپورٹر) ملتان ادبی تنظیم روح غزل کے زیراہتمام لاہور کی معروف شاعرہ نرگس نور کی کتاب گھمن گھیری کی رونمائی ای لائبریری ملتان میں ہوئی، تقریب کی صدارت معروف شاعر وسیم ممتاز ایڈووکیٹ نے کی جبکہ مہمان خصوصی رفیع الدین ذکی اور پروفیسر ڈاکٹر شکیل پتافی تھے ،تقریب میں ڈاکٹر مقبول گیلانی،کومل جوئیہ،مامون طاہررانا، شیراز غفور،نسرین گل، محمد علی باہوش ، رب نواز، شاکر،اسد علی باقی،راجہ کوثر سعیدی نے بھی شرکت کی ، احسان ماہی،کرامت علی رخسار،فہیم ممتاز ایڈووکیٹ،افضل منیر افضل،اشفاق احمد شاہد،نصراللہ ناظر،حسن کنول،صائمہ اعجاز،اویس ممتاز،فیضان فیضی،فاروق سائر،یاسر نعیم،غفار شمسی،رئیس راج،آصف حیات قمر کیانی نے اپنا کلام پیش کیا۔