کوئٹہ (اسٹاف رپورٹر) میڈیکل طالب علم احمد اللہ نے کہا ہے کہ میں نے ایف ایس سی بلوچستان ریذیڈنشل کالج ژوب سے پاس کیا اور 91 فیصد نمبر اور میڈیکل ٹیسٹ میں 81 فیصد سے زائد نمبر حاصل کرکے اوپن میرٹ پر سیٹ حاصل کی لیکن فیس کی رقم نہ ہونے کے باعث میرا داخلہ نہ ہوسکا وزیراعلیٰ بلوچستان سے اپیل ہے کہ فیس کی ادائیگی میں میری مدد کریں تاکہ تعلیم حاصل کرسکوں یہ بات انہوں نے پیر کو کوئٹہ پریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہی انہوں نے کہا کہ میں نے دو میڈیکل کالجز میں اوپن میرٹ پر ٹیسٹ پاس کیا لیکن ان کالجز میں اپنا داخلہ نہیں کراسکا کیونکہ ان کی فیس بہت زیادہ ہے کوئٹہ کے میڈیکل کالج میں سبسڈائز کیٹگری کے لئے بھی اپلائی کیا جس میں میری سیٹ نہیں ہوئی بلکہ اوپن میرٹ پر ہوئی جس کی سالانہ فیس 12 لاکھ 40 ہزار روپے ہے جبکہ میرے والد ٹیلر ماسٹر ہیں اور وہ اتنی فیس ادا نہیں کرسکتے انہوں نے وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی سے اپیل کی کہ فیس کی ادائیگی میں میری مدد کی جائے تاکہ میں میڈیکل کی تعلیم حاصل کرکے ملک اور قوم کی خدمت اور اپنا مستقبل سنوار سکوں۔