• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جنگ کے 16 دن، پاکستان سے بحرین، کویت، عراق کی پروازیں مسلسل منسوخ

کراچی( افضل ندیم ڈوگر) ایران پر امریکی اور اسرائیلی حملے کے بعد مشرق وسطیٰ کے 10 ملکوں کی فضائی حدود مسلسل بند یا شدید متاثر ہیں ایسے میں 28 فروری سے 15 مارچ تک پاکستان سے مشرق وسطی کی منسوخ پروازیں 1900 ہوگئی ہیں جبکہ دنیا بھر سے مشرق وسطی کی منسوخ پروازیں 55 ہزار سے تجاوز کرگئی ہیں۔ پاکستان سے امارات، سعودی عرب، عمان کی پروازیں معمول کے مطابق جاری ہیں تاہم ایران قطر بحرین کویت عراق اور دیگر ممالک کی پروازیں مسلسل منسوخ ہیں۔ قطر ایرویز دوحہ سے مختلف ممالک کے لیے جزوی طور پر یومیہ اوسط 30 خصوصی پروازیں آپریٹ کر رہی ہے جبکہ بحرین کی گلف ایئر نے دمام سے مخصوص پروازیں جاری رکھی ہوئی ہیں۔ کویت سے گزشتہ 16 دن میں کوئی ایک بھی کمرشل پرواز اڑان نہیں بھر سکی ایسی ہی صورتحال ایران عراق لبنان شام کے ایئرپورٹس کی ہے۔ اتوار کو پاکستان سے 60 پروازیں منسوخ کی گئیں جبکہ 218 اپریشنل رہیں۔

اہم خبریں سے مزید