• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسلام آباد کا فلائٹ آپریشن 2 گھنٹے کیلئے آج نہیں کل معطل ہوگا، نیا نوٹم جاری

کراچی (افضل ندیم ڈوگر) پاکستان ایئرپورٹ اتھارٹی نے اسلام آباد ایئرپورٹ کے فلائٹ آپریشن کی دو گھنٹے تک عارضی بندش کا نیا نوٹ جاری کر دیا ہے۔ 16 مارچ کیلئے جاری نوٹم منسوخ کردیا گیا ہے جبکہ منگل کیلئے نیا نوٹم جاری کردیا گیا ہے۔ نوٹم کے مطابق 17 مارچ کو صبح 8:30 سے 10:30 بجے تک کیلئے لاہور فلائٹ انفارمیشن ریجن کے 6 سیکٹرز کمرشل پروازوں کیلئے دستیاب نہیں ہوں گے۔ اس بندش سے اسلام آباد ایئرپورٹ کا فلائٹ آپریشن 2 گھنٹے تک معطل رہے گا۔ اسلام آباد ایئرپورٹ پر لینڈنگ اور ٹیک آف نہیں ہوگا۔

اہم خبریں سے مزید