کراچی( افضل ندیم ڈوگر) جنگ کے باعث پاکستان سے مشرق وسطی کا فلائٹ اپریشن مسلسل متاثر ہے۔ 26ویں روز مزید 55 پروازیں منسوخ کردی گئیں جبکہ بدھ کو اندرون ملک 14 پروازیں منسوخ ہوئیں۔ کراچی بحرین بغداد دوحہ ابوظہبی شارجہ دبئی اور جدہ کی 14 لاہور سے 14 اسلام اباد سے 13، سیالکوٹ سے دبئی دوحہ کی 4 ملتان سے دبئی جدہ شارجہ کی 6 پشاور سے فجیرہ کی 2 اور کوئٹہ سے زائدان کی 2 پروازیں منسوخ کی گئیں۔ کراچی سے تربت اسلام اباد لاہور کی 14 پروازیں منسوخ کی گئیں۔