کراچی (رفیق مانگٹ) انڈین نیشنل کانگریسی رہنما سپریا شریناتے نے کہا ہے کہ بھارت دھورندر جیسی پروپیگنڈا فلموں میں مصروف، پاکستان امریکا ایران ثالثی کردار میں، بھارت سوشل میڈیا ریلز بنانے میں جبکہ عالمی نظام کی شکل بدل رہی ہے، خارجہ پالیسی مکمل ناکام، بھارت کہیں نظر نہیں آ رہا۔ انڈین نیشنل کانگریس کی ترجمان اور رہنما سپریا شریناتے نے مودی حکومت کی خارجہ پالیسی پر شدید تنقید کرتے ہوئے کہا امریکہ اور ایران کے درمیان جاری کشیدگی میں مصر، ترکی اور پاکستان جیسے ممالک ثالثی کا کردار ادا کر رہے ہیں جبکہ بھارت کہیں نظر نہیں آ رہا۔ یہ بھارت کی خارجہ پالیسی کی مکمل ناکامی ہے۔ انہوں نےطنز کرتے ہوئے کہا کیا ہماری خارجہ پالیسی دھورندر جیسی پروپیگنڈا فلموں کی تشہیر یاسوشل میڈیا ریڈ لیزر آنکھوں والےریلز بنانے میں مصروف ہے جبکہ عالمی سطح پر اہم گفتگو جاری ہے جو مستقبل کے عالمی نظام کی شکل بدل رہی ہے؟