کراچی( افضل ندیم ڈوگر) اریانا افغان ایئر کا ایک بوئنگ 737-400طیارہ کابل ایئرپورٹ پر لینڈنگ کے دوران رن وے سے اتر گیا۔ مسافروں کو ہنگامی سلائیڈز کے ذریعے طیارے سے نکالا گیا۔ حادثے میں کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ہے۔ حادثے میں 32 سال پرانے طیارے کو شدید نقصان پہنچا ہے۔ طیارہ ہرات سے پرواز ایف جی 252 کے طور پر کابل ایئرپورٹ پر لینڈنگ کے دوران حادثے کا شکار ہوا۔