کراچی( افضل ندیم ڈوگر) مشرق وسطی جنگ کو 27دن ہوگئے ہیں ایسے میں متحدہ عرب امارات کے ایئرپورٹس کی آپریٹ پروازیں یومیہ 700 تک محدود ہوکر رہ گئی ہیں۔ جبکہ قطر ایئر کی جانب سے پروازوں میں آئندہ 2 ہفتے کے دوران مزید اضافے کا اعلان کیا گیا ہے۔ پاکستان سے 27 دن میں منسوخ پروازیں ڈھائی ہزار سے تجاوز کر گئی ہیں۔ جن میں جمعرات کی 50 پروازیں بھی شامل ہیں۔ کراچی سے بحرین نجف دوحہ مسقط دبئی کی 15، لاہور سے 9 اسلام اباد سے دمام بحرین دوحہ کویت ریاض القسیم کی 14، پشاور سے دوحہ دبئی ابوظہبی شارجہ جدہ کی 10 جبکہ ملتان سے دبئی کی 2 پروازیں منسوخ کی گئیں۔ کراچی سے تربت گوادر لاہور اور اسلام اباد کی 14 پروازیں بھی اپریشنل وجوہات کی بنا پر منسوخ کی گئیں۔