• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پیٹرولیم قیمتوں میں ظالمانہ اضافہ ناقابل قبول ہے، صہیب عمار صدیقی

ملتان (سٹاف رپورٹر)امیر جماعت اسلامی سٹی ڈسٹرکٹ ملتان صہیب عمار صدیقی نے کہا ہے کہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ہوشربا اضافے سے غریب اور متوسط طبقہ شدید متاثر ہو گا، پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ ظلم کی انتہا ہےاور عوام کے لیے ناقابل قبول ہے، ان خیالات کا اظہار انہوں نے معصوم شاہ روڈ پر پیٹرولیم قیمتوں میں اضافے کے خلاف احتجاجی مظاہرے کے شرکا سے خطاب کرتے ہوئے کیا، اس موقع پر حافظ محمد اسلم امیر جماعت اسلامی صدر ڈسٹرکٹ ملتان، خواجہ عاصم ریاض سیکرٹری جنرل جماعت اسلامی ملتان، محمد واجد ناظم اسلامی جمعیت طلبہ ملتان، حافظ اعجاز الرحمن منتظم جمعیت طلبہ عربیہ ملتان اور دیگر ذمہ دران بھی موجود تھے۔
ملتان سے مزید