• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

آج پی پی کی مختلف تنظیمیں ذوالفقار علی بھٹو کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لئے تقریبات منعقد کریں گی

ملتان(سٹاف رپورٹر ) پاکستان پیپلز پارٹی جنوبی پنجاب کے صدر و سابق گورنر پنجاب مخدوم سید احمد محمود، سینئر نائب صدر جنوبی پنجاب خواجہ رضوان عالم، چیف کوآرڈینیٹر جنوبی پنجاب عبدالقادر شاہین نے مشترکہ بیان میں کہا کہپاکستان پیپلزپارٹی کے بانی چیئرمین قائد عوام شہید ذوالفقار علی بھٹو کی 47 ویں برسی کے موقع پر پیپلزپارٹی جنوبی پنجاب کا ہر عہدیدار و کارکن ان کو خراج عقیدت پیش کرتا ہے، انہوںنے مزید کہا کہ آج پورے جنوبی پنجاب میں پارٹی کی تنظیمیں شہید ذوالفقار علی بھٹو کو خراج عقیدت پیشن کرنے کیلئے تقریبات منعقد کریں گی، شہید ذوالفقار علی بھٹو نے ہمیشہ پسے ہوئے طبقات کی ترقی و خوشحالی کے لئے جدوجہد کی۔
ملتان سے مزید