• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

فرانسیسی اخبارات نے جنگ بندی میں پاکستانی کردار کو خصوصی طور پر شائع کیا

پیرس( رضا چوہدری / نمائندہ جنگ ) فرانسیسی اخبارات میں امریکہ، اسرائیل اور ایران کے درمیان جنگ بندی کے حوالے سے پاکستان کے کردار پر مختلف رپورٹس شائع ہوئی ہیں۔ بعض اخبارات نے فیلڈمارشل سید عاصم منیر، ڈی جی آئی ایس آئی لیفٹنٹ جنرل عاصم ملک کے علاوہ وزیراعظم میاں شہباز شریف اور نائب وزیر اعظم اسحاق ڈار کے خصوصی کردار کا ذکر کیا گیا۔‎اخبار لی موند نے پاکستان کے کردار کو ایک "سنجیدہ ثالث" کے طور پر بیان کیا ہے، جس نے امریکہ اور ایران کے درمیان جاری کشیدگی کو کم کرنے کی کوشش کی۔ پاکستان نے دونوں فریقین کو مذاکرات کی میز پر لانے کے لیے اپنے اثر و رسوخ کا بھرپور استعمال کیا۔ ‎اخبار کے مطابق پاکستان نے ایران کے ساتھ اپنے تاریخی اور امریکہ کے ساتھ قریبی تعلقات کو استعمال کرتے ہوئے دونوں کے درمیان بات چیت کی راہ ہموار کرنے کی کوشش کی۔‎اخبار لی فیگارو نے اپنی رپورٹ میں پاکستان کی اس سفارتی کامیابی کو عالمی امن کے لیے اہم قدم قرار دیا۔ رپورٹ کے مطابق پاکستانی وزیر خارجہ نے عالمی فورمز پر یہ عندیہ دیا کہ پاکستان ایران اور امریکہ کے درمیان متنازع معاملات کو پرامن طریقے سے حل کرنے کے لیے تمام ممکنہ کوششیں کرے گا۔ ‎

اہم خبریں سے مزید