آپ آف لائن ہیں
بدھ16؍ربیع الثانی 1442ھ2؍دسمبر 2020ء
  • بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیئرمین و ایگزیکٹوایڈیٹر: میر جاوید رحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
Jang Group

جامعہ کراچی میں طالبہ کو ہراساں کرنے کے الزام میں 6 نوجوان گرفتار

شہر کی سب سے بڑی یونیورسٹی جامعہ کراچی میں آئی بی اے کےطالب علم اور طالبہ کو ہراساں کرنے کے معاملے میں پیش رفت سامنے آئی ہے، پولیس نے  6 نوجوان کو گرفتار کرکے مقدمہ درج کرلیا ہے۔

آئی بی اے کے طالب علم شہیر کا کہنا ہے کہ جامعہ میں رہائش پذیر نوجوانوں نے مجھے اور ساتھ موجود خواتین کو ہراساں کیا اور حملہ کیا۔

طالبعلم نے کہا کہ وہ دو ساتھی طالبات کو ہاسٹل ڈراپ کرنے آیا تھا۔

مقدمہ میں ہراسانی، راستہ روکنے، گالم گلوچ کرنے سمیت دیگر دفعات شامل کی گئی ہیں۔


دوسری جانب جامعہ کراچی کے سیکیورٹی ایڈوائزر نے واقعے پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ جامعہ کراچی کی حدود میں پیش آئے واقعے پر افسوس ہے۔

 جامعہ کراچی کے سیکیورٹی ایڈوائزر ڈاکٹر معیز خان نے کہا کہ واقعے میں ملوث لڑکوں کی کل رات ہی نشاندہی کرلی گئی تھی۔

سیکورٹی ایڈوائزر ڈاکٹر معیز نے کہا کہ متاثرہ افراد کو اُن کی شناخت کرنی ہے، لڑکے کم عمر اور جامعہ کے اسٹاف کے بچے ہیں۔

قومی خبریں سے مزید