
" src="https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2019-04-11/0_1_091609_album.jpg">
" src="https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2019-04-11/0_2_091609_album.jpg">
" src="https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2019-04-11/500_1_091644_album.jpg">
" src="https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2019-04-11/500_1_091713_album.jpg">
" src="https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2019-04-11/500_1_091724_album.jpg">
پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے تھرپارکر میں تھرکول پاورپلانٹ کا افتتاح کر دیا، وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ اوردیگر وزراء و رہنما بھی اس موقع پر موجود ہیں۔
تھرکول پاور پلانٹ کے افتتاح کے بعد بلاول بھٹو زرداری اس سلسلے میں منعقد ہونے والی تقریب سے خطاب بھی کریں گے۔
اس سے قبل بلاول بھٹوزرداری نے تھرکول بلاک کے متاثرین کے لیے تعمیر کردہ ماڈل ولیج کا دورہ بھی کیا، چیئرمین پی پی پی نے گاؤں سنہرو درس کے مکینوں سے ملاقات بھی کی۔
اس موقع پر بلاول بھٹو زرداری کو کمپنی انتظامیہ کی جانب سے پروجیکت کے متعلق بریفنگ بھی دی گئی۔
تھر اینگرو کول مائنز کے ترجمان کا کہنا ہے کہ اس منصوبے سے بجلی کی پیداوار میں سالانہ 660 میگا واٹ اضافے کی منصوبہ بندی ہے۔
تھر اینگرو کول مائنز کے ترجمان نے یہ بھی کہا کہ اگلے 5 سال تک پیداوار 5 ہزار میگا واٹ تک پہنچنے کا امکان ہے۔